نو شادیاں کرنے والی ہالی وڈ کی معروف اداکارہ زا زا گیبور 99 برس کی عمر میں چل بسیں

نو شادیاں کرنے والی ہالی وڈ کی معروف اداکارہ زا زا گیبور 99 برس کی عمر میں چل بسیں

نیو یارک :ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ڑا ڑا گیبور کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ وہ 99 سال کی تھیں اور ان کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ڑا ڑا کے شوہر فریڈرک وون اینہالٹ نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ان کی اہلیہ اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں گھر پر انتقال کر گئی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ 'موت کے وقت سارے لوگ گھر پر موجود تھے اور ان کی وفات تنہائی میں نہیں ہوئی۔'ڑاڑا گیبور ہنگری میں پیدا ہوئی تھیں اور دوسری جنگ کے عظیم کے بعد ترک وطن کرتے ہوئے امریکہ منتقل ہو گئی تھی۔ انھوں نے ہالی وڈ میں اپنے کریئر کا آغاز سنہ 1952 میں کیا۔ انھوں نے نو بار شادی کی۔پہلی بار انھوں نے 20 سال کی عمر میں شادی کی جبکہ آخری بار 70 سال کی عمر میں اور ان کی آخری شادی سب سے زیادہ دنوں تک قائم رہی۔
ان کے مطابق انھوں نے ساڑھے آٹھ بار شادی کی کیونکہ وہ سپین کے ڈیوک کے ساتھ سنہ 1982 میں ہونے والی شادی کو شمار نہیں کرتی ہیں۔انھوں نے 70 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی لیکن وہ اپنی سیلبریٹی طرز زندگی کے لیے زیادہ معروف تھیں۔ڑاڑا ڈاکٹر بننا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ کے ذہن میں کچھ اور ہی تھا۔ ان کی خوبصورتی کے سبب شوبز ان کی منتظر تھی۔گیبور کو سنہ 1936 میں مس ہنگری کا تاج پہنایا گیا لیکن بعد میں انھیں خارج کر دیا گیا کیونکہ انھوں نے اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کی تھی۔ان کی اہم فلموں میں 'مولن روج' (1952)، 'لی لی' (1952) اور 'کوئن آف آٹر سپیس' (1958) شامل ہیں۔ انھوں نے 'نائٹ میئر آن ایلم سٹریٹ' سیریز اور 'نیکڈ گن' میں بھی اداکاری کی۔انھیں ایک ہی اولاد ہوئی جن کی پیدائش سنہ 1947 میں ہوئی۔