حسینہ عالم کا تاج پورٹوریکو کی 19سال کی اسٹیفنی کے سر سج گی

حسینہ عالم کا تاج پورٹوریکو کی 19سال کی اسٹیفنی کے سر سج گی

واشنگٹن : دو ہزار سولہ کی حسینہ عالم کا تاج پورٹو ریکو کی انیس سال کی اسٹیفنی ڈیل ویلے کے سر سج گیا۔ جمہوریہ ڈومینی کن کی یارٹزا میگویلینا مقابلہ حسن کی رنر اپ رہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن میں ایک سو سولہ حسیناؤں نے قسمت آزمائی کی لیکن قسمت کی دیوی لاطینی امریکا کے ملک پورٹو ریکو کی انیس سال کی ماڈل اسٹیفنی ڈیل ویلے پر مہربان رہی۔

حسینہ عالم کے نام کا اعلان سن کر اسٹیفنی ہکی بکی رہ گئیں اور جب انہیں مس ورلڈ کا تاج پہنایا گیا تو وہ فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آنکھیں نم ہو گئیں۔ انیس سال کی اسٹیفنی ماڈلنگ اور موسیقاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

اسٹیفنی کا کہنا تھا کہ مس ورلڈ بننا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ مقابلہ حسن میں جمہوریہ ڈومینی کن کی یارٹزا میگویلینا رنر اپ رہیں جبکہ انڈونیشیا کی حسینہ نتاشا مینویلا تیسرے نمبر پر آئیں۔

مصنف کے بارے میں