فیصل آباد: شادی کے دوران فائرنگ، بچہ جاں بحق، دلہا کا والد زخمی

جھمرہ کے نواحی گاؤں 44 ر - ب میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ نے 9 سالہ عمر ندیم کی جان لے لی۔

فیصل آباد: شادی کے دوران فائرنگ، بچہ جاں بحق، دلہا کا والد زخمی

فیصل آباد:  جھمرہ کے نواحی گاؤں 44 ر - ب میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ نے 9 سالہ عمر ندیم کی جان لے لی۔ مہندی کی تقریب میں شہریوں کی فائرنگ سے 9 سالہ عمر ندیم اور دلہے کا والد ثناء اللہ شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال میں عمر ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دلہے کے والد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔