آسٹریلیاپاکستان ایڈ پارٹنرشپ 2016-2025پر دستخط

آسٹریلیاپاکستان ایڈ پارٹنرشپ 2016-2025پر دستخط

اسلام آباد: پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر، مارگریٹ ایڈمسن اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ، طارق باجوہ نے پیر کو آسٹریلیاپاکستان ایڈ پارٹنرشپ 2016-2025پہ دستخط کئے۔یہ پارٹنرشپ، پاکستان میں خوشحالی کے فروغ ، غربت کے خاتمے اور ملکی استحکام بڑھانے کے لئے ایک مشترکہ عزم کے اظہار کے لئے ہے۔

یہ پارٹنرشپ پاکستان میں آسٹریلیا کی طویل مدتی سرکاری ترقیاتی امداد کے تسلسل اور اقتصادی خوشحالی کی تعمیر میں پاکستان کی مدد کرنے اور پائیدار، منصفانہ ترقی کو فروغ دینے کے لئے آسٹریلیا کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔آسٹریلیا کی حکومت 2016-17میں پاکستان کو کل ترقیاتی امداد میں تقریبا اے یو ڈی4.7کروڑڈالر فراہم کر رہی ہے۔اس پارٹنرشپ کے ذریعے، آسٹریلیا مشترکہ طور پر بین الاقوامی اداروں اور رجسٹرڈ این جی اوز اور حکومتی پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کو مالی امداد دے رہا ہے۔

آسٹریلیا اعلی تعلیم کے لئے وظائف اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط بھی استوار کر رہا ہے۔آسٹریلیا کی امداد پاکستان کی ترقی کی پالیسی، وژن 2025کے ساتھ آسٹریلیا کی اپنی ترقی کی پالیسی یعنی خوشحالی کو فروغ دینے، غربت کم کرنے، ملکی استحکام کو بڑھانے اور صنفی مساوات اور انسانی حقوق کے تحفظ پر مشتمل ہے۔ ہمارے باہمی بین الاقوامی ذمہ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔ آسٹریلیا۔پاکستان ترقی پارٹنرشپ پاکستان کے ہیومن کیپٹل، کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار اور پانی کے پائیدار انتظام کی تعمیر میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

پاکستان میں آم کی ویلیو چین میں آسٹریلیا کا کام پاکستان کی مصنوعات کی برآمدات کو مضبوط کرنے اور بہتر آم کی پیداوار، مارکیٹنگ اور تقسیم میں مدد دے رہا ہے۔ ایڈمسن کہا کہ ہائی کمشنر ایڈمسن نے کہا آسٹریلیا اور پاکستان زراعت، آبی وسائل کے انتظام، صاف توانائی، صحت اور غذائیت کے لئے مل کے کام کرتے رہیں گے۔

آسٹریلوی امداد پاکستان میں انسانی بحران کو مینیج کرنے میں بھی مدد کررہا ہے۔

مصنف کے بارے میں