کان کے پیچھے اس طرح کے دانے کے علاج کا آسان طریقہ جانئے.

اگرآپ کے کان کے پیچھے بھی اس طرح کا دانہ نکل آئے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں

کان کے پیچھے اس طرح کے دانے کے علاج کا آسان طریقہ جانئے.

نیویارک:  اگرآپ کے کان کے پیچھے بھی اس طرح کا دانہ نکل آئے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔دانے کا سائز بہٹ بڑے سے لے کر چھوٹا ہوسکتاہے ،آئیے آپ کو کان کے پیچھے نکلنے والے اس طرح کے دانے کی وجوہات بتاتے ہیں۔
Abscessیا پھنسی: اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ باہر سے بیکٹیریا کا حملہ ہوتا ہے اور ہمارا مدافعتی نظام اس کے خلاف لڑنے لگتا ہے،اس دوران جلد پر سوجن آجاتی ہے اوردانہ نکل آتا ہے۔اس میں اگر پس پڑجائے توتکلیف میں اضافہ ہوجاتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ دن میں 30منٹ تک دن میں تین بار اس دانے پر ایپسام نمک والی گرم پٹی سے مساج کریں۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اس طریقے سے خون کی گردش تیز ہوگی اور دانہ جلد غائب ہوجائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی سوئی یا تیزدھار آلے کی مدد سے اسے پھوڑنے کی کوشش نہ کریں۔
کان کا انفیکشن: اگر کان میں انفیکشن ہوجائے تو اس کی پس کی وجہ سے گلے اور اردگرد کے حصوں پر اثر پڑتا ہے۔کان میں ہونے والی انفیکشن کی وجہ سے کان کے پیچھے بھی دانہ نکل سکتا ہے۔ایسی حالت کو mastoiditisکہاجاتا ہے اور اسکی وجہ سے نہ صرف دانہ نکل سکتا ہے بلکہ اس میں درد بھی رہنے لگتی ہے۔اس کے علاج کے لئے ضروری ہے کہ کان کی انفیکشن کا تدارک کیاجائے جو کہ زیتون کے تیل سے بھی ممکن ہے۔فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا بھی ضروری ہے اورساتھ ہی آپ چاہیں تو تھوڑا سا زیتون کا تیل ہلکا سے گرم کرکے کان میں ڈال لیں،اس کی وجہ سے کان میں موجود ویکس نرم ہوجائے گااور اسے کسی کاٹن کی تیلی سے نکال لیں۔
Swollen Lymph Nodes: اس بیماری میں کان کے پیچھے موجود رگیں سوج جاتی ہیں اور ان کی وجہ سے دانہ نکل آتا ہے۔ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ کان کی کوئی بھی رگ گلے یا کان کی انفیکشن کی وجہ سے پھول کر اس طرح کادانہ بنانے کا سبب بنتی ہے۔اگر آپ کے گلے کی انفیکشن کی وجہ سے ایسا دانہ نکلا ہے تو ایسی صورت میں گلے کا علاج کریں۔آپ چاہیں تو ادرک کا شربت پئیں اور ساتھ ہی غرارے کریں۔نمک والے پانی سے غرارے کریں اور گلے کی درد ٹھیک ہونے کے بعد یہ دانہ بھی ٹھیک ہونے لگے گا۔
کیل یا مہاسا: بعض اوقات کیل مہاسوں کی وجہ سے بھی اس طرح کے دانے نکل آتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ بیکنگ سوڈا کو پانی میں حل کرکے دانے پرلگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد نیمگرم پانی سے دھولیں۔اس طرح جلدمیںموجود آئل کم ہونے سے دانہ ٹھیک ہوجائے گا۔
کینسر: کچھ کینسر جیسے leukemiaوغیرہ کی وجہ سے رگ سوجنے لگتی ہے اور دانہ بن جاتا ہے۔یہ دانہ کان کے علاوہ بغلوں،گلے اور جسم کے کسی دوسرے حصے پرنکل سکتا ہے۔ایسے دانے عموماًدو ہفتوں سے زیادہ عرصے تک بھی رہتے ہیں جو کہ ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔اگر دانہ زیادہ عرصہ تک رہے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔