کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاعوامی اجتماع کریں گے، فاروق ستار کادبنگ اعلان

کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑاعوامی اجتماع کریں گے، فاروق ستار کادبنگ اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے 30 دسمبر کو نشتر پارک میں بڑے پاور شو کا اعلان کر دیا۔
فاروق ستار کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے تمام جلسوں سے بڑاایونٹ کر کے دکھائیں گے،کہتے ہیں کہ تمام قیاس آرائیوں اور پیش گوئیوں کا جواب عوام کے سامنے دیں گے۔ 

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ متحدہ پاکستان کے حوالے سے ہونے والی منفی باتوں اور تمام شبہات کا جواب جلسے میں دیں گے،عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ثابت کر دے گاکہ عام آدمی کی آواز صرف متحدہ ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نشتر پارک جلسہ متحدہ پاکستان اور کراچی والوں کے لئے بڑی آزمائش ہو گا، آج بھی متحدہ کا ہاتھ عوام کی نبض پر ہے،شہر قائد میں ووٹرز کی اصل ترجمان متحدہ پاکستان ہی ہے، آئندہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ نشستیں جیت سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں