یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک ایک مرتبہ پھر برڈ فلو کی لپیٹ میں آگئے

 یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک ایک مرتبہ پھر برڈ فلو کی لپیٹ میں آگئے

برلن: دنیا بھر میں برڈ فلو کی وبا پھر پھیلنے لگی، یورپ اور ایشیا کے کئی ممالک لپیٹ میں آگئے۔ چند روز میں چھبیس لاکھ سے زائد پرندوں کو تلف کیا جاچکا ہے۔

جنوبی کوریا نے مزید چوبیس لاکھ پرندوں کو تلف کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملک میں اس سے پہلے ڈیڑھ کروڑ سے زائد پرندوں کو ختم کیا جاچکا ہے۔جاپان میں برڈفلو کے وائرس کی تصدیق ہونے پر مزید دو لاکھ دس ہزار مرغیوں کو تلف کیا گیا۔ جس کے بعد برڈفلو کی وجہ سے ختم کئے گئے چکن کی تعداد آٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
جاپان میں نظر تمام چڑیا گھروں میں سیاحوں پر ،پرندوں کو ہاتھ لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جرمنی میں برڈ فلو سے متاثرہ تیس ہزار ٹرکی اور بطخوں کو تلف کر دیا گیا۔
اس سے پہلے مشرقی برطانیہ میں لنکن شائر کے فارم میں ایچ فائیو این ایٹ وائرس کی تصدیق کے بعد تمام ٹرکی ختم کر دیئے گئے۔فرانس میں بھی اسی ماہ تین مختلف مقامات پر برڈ فلو وائرس ملا ہے۔

مصنف کے بارے میں