چائے والا کے بعد اب حاضرہے موزے والا

فیشن فوٹوگرافرز اب جانے پہچانے چہروں کی بجائے اسٹریٹ ٹیلنٹ کی کھوج میں چل پڑے ہیں، لاہور کے ایک فوٹوگرافر نے بھی ایک ایسا ہی ہیرا تراشا۔ موزے فروخت کرنے والے کو ہیرو بنا ڈالا

چائے والا کے بعد اب حاضرہے موزے والا

لاہور: فیشن فوٹوگرافرز اب جانے پہچانے چہروں کی بجائے اسٹریٹ ٹیلنٹ کی کھوج میں چل پڑے ہیں، لاہور کے ایک فوٹوگرافر نے بھی ایک ایسا ہی ہیرا تراشا۔ موزے فروخت کرنے والے کو ہیرو بنا ڈالا۔لوگوں کی بھیڑمیں تلاش کرنے سے خوبصورت چہرے ہردوسرے قدم پرمل ہی جاتے ہیں بس زمانے کی بےثباتیوں کے باعث ان کی صلاحیتیں چھپی رہتی ہیں۔

لاہور اور اسلام آباد کے فیشن فوٹوگرافر رضی شاہ نے  لاہور کی لبرٹی مارکیٹ سے موزے فروخت کرنے والے کو دیکھا اور فیصلہ کرلیا اسے نکھارنے کا۔ نیلی آنکھوں، بھورے بالوں،سفید رنگت اور بھولی صورت والا امان اللہ  دس سال کی عُمر سے موزے فروخت کر رہا ہے۔رضی شاہ نے سب سے پہلے تو امان اللہ کا حُلیہ بدلااور پھر اُسے کیمرے میں اس انداز سے پیس کیا کہ امان اللہ خود کوہی پہچان نہ پایا، جدید ٹیکنالوجی سے نابلد  امان اللہ کہتا ہے کہ  جھے تو یقین ہی نہیں آیا کہ یہ میں ہوں۔

امان اللہ کی تصویروں کو سوشل میڈیا پر ڈھیروں لائکس اور کمنٹس مل رہے ہیں۔ اورفالوورز کی بڑھتی تعداد بھی اس کا حوصلہ بھی بڑھا رہی ہے۔امان اللہ کی تصویریں بنانے والے فیشن فوٹوگرافر رضی شاہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ابھی سے امان اللہ کو بک کرنے کے لیےفون آ رہے ہیں۔ایسے ماڈلز کو چانس ملنا چاہئیے۔

ےشک، وطن عزیز کی مٹی میں اور بھی بُہت سے ہیرے موتی چُھپے ہیں جنہیں ڈھونڈنے والی آنکھ کی ضرورت ہے اور ترقی کا زینہ بننے والے پلیٹ فارم کی بھی۔