شاہدہ منی کا مداحوں کیلئے بڑا اعلان

شاہدہ منی کا مداحوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور:پرائیڈآ ف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد آمد ہے، ملکی سلامتی اور شوبز انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعاگو ہوں۔رواں برس بچھڑنے والوں کا بہت غم ہے ، خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔ میری دعا ہے کہ آنے والا سال مسلم امہ اور پاکستانیوں کے لئے خوشیاں لائے۔ جنرل راحیل شریف نے اپنی صلاحیتوں سے جس طرح پوری دنیا میں ملک کا وقار بلند کیا توقع ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دہشت گردی کے خلاف ان کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ شاہدہ منی نے بتایا کہ میں نئے سال میں اپنے مداحوں کو نئے گیتوں کا تحفہ پیش کروں گی جن پر کام شروع کر دیا ہے۔