بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے: پروفیسر حافظ محمد سعید

 بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے: پروفیسر حافظ محمد سعید

کوئٹہ: امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔مودی کے بلوچستان کے بارے میں بیانات انڈیا کی پاکستان میں مداخلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔پاکستانی حکومت بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر بھرپور آواز اٹھائے ۔بلوچستان کی تمام جماعتوں کو متحد ہوکر ہندوستان کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خلاف 21 دسمبر کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ کوئٹہ میں تاریخی دفاع اسلام کانفرنس ہو گی جس میں قومی مذہبی و سیاسی قیادت کے ہمراہ مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیلئے آنے والے معزیزین شہر اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ بلوچستان کے مسؤل مولانا محمد اشفاق،مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ ،نائب صدر حضر ت علی ،معروف تاجر ڈاکٹر ہارون ،حاجی محمد اچکزئی بھی موجود تھے۔

حافظ محمد سعید اپنے دو روزہ دورہ کے دوران مختلف سیاسی ،دینی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ 21دسمبر کو ریلوے ہاکی گراونڈ میں ہونے والی دفاع اسلام کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ہزاروں کشمیری خاندان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

جماعۃ الدعوۃ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھمبر سے نیلم تک بے گناہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ نکیال سیکٹر میں بھی بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، جسے بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیتا ہے۔ کشمیر، برما و شام میں بہتا لہو مغرب اور اقوام متحدہ کا مسئلہ نہیں، اس لیے شرمناک خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں