پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے

پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج آرمی چیف سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے

"نیو نیوز تازہ ترین "

اسلام آباد : پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ آج سینیٹ کمیٹی کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔


تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اہم ان کیمرہ اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا، جس میں پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ پاک فوج کے سربراہ اور ڈی جی ملٹری آپریشنز خطے کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔


نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہناتھاکہ کمیٹی کا اجلاس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد بلایا گیا ہے، اور سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے پیدا ہونے والی صورتحال پر حکمت عملی طے کی جائے گی جب کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ علاقائی سلامتی کی صورتحال پر سینیٹ کمیٹی کو اعتماد میں بھی لیں گے۔ سینیٹ میں قائد ایوان کی تحریک کے نتیجے میں اگست میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔