جاوید ہاشمی کا ن لیگ میں واپسی کا فیصلہ، معاملات طے پا گئے

جاوید ہاشمی کا ن لیگ میں واپسی کا فیصلہ، معاملات طے پا گئے

لاہور: ذرائع کے مطابق مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ جاوید ہاشمی کے ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔


جاوید ہاشمی نے نواز شریف اور مریم نواز کو ملتان دورے کی دعوت دے دی ہے اور نواز شریف کی مریم نواز کے ہمراہ 27 یا 28 دسمبر کو جاوید ہاشمی کے گھر آمد متوقع ہے جبکہ ان کی آمد پر جاوید ہاشمی ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرینگے۔

ذرائع نے نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا جاوید ہاشمی میرے بھائی ہیں انکی واپسی کا خیرمقدم کرونگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں