'جہانگیر ترین پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں، عمران خان انہیں پارٹی سے نکال دیں'

'جہانگیر ترین پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں، عمران خان انہیں پارٹی سے نکال دیں'

پشاور: پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر ضیاء اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کی سیاست جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ثابت نہیں ہوا پھر بھی پارٹی سے نکال دیا گیا اور جہانگیر ترین پر الزامات ثابت ہو چکے ہیں۔ لہذا عمران خان بزدلی کا مظاہرہ نہ کریں اور جہانگیر ترین کو پارٹی سے نکال باہر کریں۔ ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ باچا خان کے دعویداروں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پییلز پارٹی کی مقبولیت نے مخالفین نے نیندیں حرام کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ضیاء اللہ آفریدی تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت میں وزیر معدنیات رہے اور 2 سال قبل صوبائی احتساب بیورو نے ضیاء اللہ آفریدی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا جس پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں