ایک ساتھ تین دانت نکلوالنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

ایک ساتھ تین دانت نکلوالنے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

ممبئی: بھارتی شہری کے لیے دانت نکلوانا مہنگا پڑ گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہری نے ایک ساتھ تین دانت نکلوائے جس کے بعد شہری جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق مریض کا دانت نکالا گیا جس کے بعد اس کے منہ سے خون بہنا شروع ہو گیا اور خون نہ رکنے کے باعث مریض کو کرناٹکا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (کامس) اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ 2 دن کومہ میں رہنے کے بعد انتقال کرگیا۔
یاد رہے کہ مریض کے رشتہ داروں نے ڈینٹسٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ ڈینٹسٹ کے دانت نکالنے کے بعد مریض کے دانت سے مسلسل دو دن تک خو ن بہہتا رہا جس کے بعد مریض جان کی بازی ہار گیا۔
مریض کے اہل خانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ مریض کی حالت کے پیش نظر ڈینٹسٹ نے ایک کاغذ پر مریض سے دستخط لے لئے تھے کہ مریض کی موت کہ وہ ذمہ دار نہیں ہونگیں جبکہ ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ مجھے تین دن بعد مریض کی حالت سے آگاہ کیا گیا ہے اور مجھے بتایا گیا تھا کہ مریض غریب ہے اور اس کے علاج کے لیے پیسے چائیں اس لیے میں نے اس کی امداد کے لیے دس ہزار دئیے اور مریض کے دستخط بھی لیے تھے۔