پاکستان صحافیوں کیلئے چوتھا خطرناک ملک قرار

پاکستان صحافیوں کیلئے چوتھا خطرناک ملک قرار

لاہور: رپورٹرز ود آوٹ بارڈر نے سالانہ رپورٹ شائع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں65 صحافی فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صحافیوں کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں فلپائن پہلے، میکیسکو دوسرے جبکہ شام، افغانستان، پاکستان اور بھارت بھی سرفہرست ہیںرپورٹ میں پاکستان اور بھارت کا نمبر چوتھا ہے جہاں دو ہزار سترہ میں سات، سات صحافیوں کا قتل کیا گیا۔

گزشتہ برس پاکستان فہرست میں ساتویں نمبر پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال ترکی میں بیالیس صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا جو دنیا بھر میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں