معروف پاکستانی اداکار علی سفینا کے گھر بیٹی کی پیدائش

معروف پاکستانی اداکار علی سفینا کے گھر بیٹی کی پیدائش

کراچی: معروف پاکستانی اداکارر علی سفینا اور حرا ترین کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو ئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق علی نے سماجی راطبوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ ان کے گھر ننھی پری کی آمد ہو ئی ہے۔ اور انہوں نے خدا کی اس رحمت پر خدا کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری سالگرہ کا بہترین تحفہ ہے۔

یاد رہے کہ علی سفینا نے بطور آر جے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور بعد میں اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوایا تھا اور ان کی اہلیہ حرا کا شمار بھی پاکستان کی نامور اداکاروں میں ہوتا ہے۔ دونوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث پاکستان انڈسٹری میں اپنا نام پیدا کیا ہے۔