غیر ملکی فنڈنگ کیس، نواز شریف، زرداری اور بلاول سے جواب طلب

غیر ملکی فنڈنگ کیس، نواز شریف، زرداری اور بلاول سے جواب طلب

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے خلاف مبینہ غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ دونوں جماعتوں کے 2013 اور 2015 کے اثاثوں کی تفصیلات نا مکمل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد نواز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 جنوری کو جواب طلب کر لیا جب کہ کیس کی مزید سماعت بھی 8 جنوری کو ہو گی۔

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کےباہر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ (ن) لیگ کو کروڑوں روپے کے فنڈز ملے جو ظاہر نہیں کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے جواب مانگا ہے اب انہیں جواب جمع کرانا ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں