پریتی زنٹا کے نام کا معمہ حل ہو گیا

پریتی زنٹا کے نام کا معمہ حل ہو گیا

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نام ایک معمہ بن گیا تھا۔ بھارتی میڈیا نے اداکارہ کے نام کے بارے میں بھی ایسی افواہیں پھلا دیں تھیں کہ اداکارہ بھی پریشان ہو گئیں تھی اور اب اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے نام کی اصل کہانی بیان کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا اصل نام پریتم سنگھ زینتاتھا لیکن اداکارہ نے فلم انڈسٹری میں اپنا لوہا منوانے کیلئےپریتی زنٹارکھ دیا تھا۔لیکن اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ میڈیا کی یہ تمام افوائیں غلط ہیں ۔

فلم سولجر کی شوٹنگ کے دوران  مردانہ کردار کی وجہ سے بوبی دیول مجھے مذاق میں پریتم کہتے تھے لیکن اس کا یہ مطلب یہ نہیں ہے کہ میرانام ہی پریتم ہے۔

ادااکارہ نے کہا ہے کہ میرانام پریتی زینتا  تھا اور پریتی زنٹا ہی ہے۔میں نے اپنا نام تبدیل نہیں کیا۔