ٹوئٹر کا نفرت انگیز پیغامات پر سخت ایکشن لینے کا اعلان

ٹوئٹر کا نفرت انگیز پیغامات پر سخت ایکشن لینے کا اعلان

کیلی فورنیا: ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ صارفین کو اب ٹوئیٹ کرنے کے لیے نئے اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہو گا اور کوئی بھی ایسی ٹوئیٹ نہیں کی جائے گی جس سے کسی کی دل آزاری ہو یا وہ نفرت پھیلانے کا باعث بنے۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارف اگر کسی بھی ٹوئیٹ میں اصولوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کی مکمل پروفائل پر کچھ دنوں تک نظر رکھی جائے گی کہ آیا وہ مسلسل نامناسب ٹوئیٹس تو نہیں کر رہا اور اگر صارف ایسا کرتا ہوا پایا گیا تو اس کا اکاؤنٹ معطل کر دیا جائے گا۔

ایسے میں صارف اگر نیا اکاؤنٹ بنانے کی کوشش کرے گا تو چونکہ اس کا پروفائل بائیو ڈیٹا پہلے ہی کمپنی کے پاس موجود ہو گا۔ لہذا ٹوئٹر کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا کہ اس صارف کو دوبارہ اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔

ٹوئٹر کے مطابق کمپنی اس بات کے لیے کوشاں ہے کہ وہ معاشرے میں امن پھیلائے اور شر پسندوں سے ٹوئٹر کو دور رکھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں