آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

دبئی :انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے خاتمے پر  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بیٹنگ، جیمز اینڈرسن بولنگ اور شکیب الحسن آل راؤنڈر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف حالیہ پرتھ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانےآسٹریلوی کپتان 945 پوائنٹس کیساتھ بلے بازوں کی فہرست میں پہلے ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی 893 پوائنٹس کیساتھ دوسرے ،بھارت کے ہی  چتسور پجارا تیسرے ،نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھی، انگلش کپتان جوئے روٹ پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹی، ہاشم آملہ ساتویں، اظہرعلی آٹھویں، دنیش چندیمل نویں اور روس ٹیلر دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بہترین بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 892 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے کگیسو رابادا 876 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت کے روندرا جدیجا تیسری، روی چندرن ایشون چوتھی، جوش ہیزلی وڈ پانچویں، رنگنا ہیراتھ چھٹی، نیل ویگنر ساتویں، مچل اسٹارک آٹھویں، نیتھن لیون نویں اور جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹاپ 10 میں کوئی بھی پاکستانی باؤلر شامل نہیں ۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں  بنگلادیش کے شکیب الحسن نے ٹاپ آل راؤنڈر پوزیشن پر براجمان ہیں  جبکہ بھارت کے روندرا جدیجا دوسرے، انگلینڈ کے بین اسٹوک تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے اور معین علی پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔