معروف بھارتی اداکار نے29سال چھوٹی دیر ینہ دوست سے شادی کا اعلان کر دیا

معروف بھارتی اداکار نے29سال چھوٹی دیر ینہ دوست سے شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکار ، ماڈل، پروڈیووسر اور فٹنس پروموٹر ملند سومن نے اس بات کو ثابت کر دیا ہے محبت نہ صرف اندھی ہوتی ہے بلکہ محبت عمر ، مذہب کسی بندش کی پیروکار نہیں ہو تی۔

9a09be827065c464631e4955c65de0f3

53سالہ ملند سومن نے اپنی 23 سالہ گرل فرنیڈ کے ساتھ مبینہ تعلقات گزشتہ چند عرصے سے منظر عام پر ہیں۔ ملند اور انکیتا کو ان کے مبینہ تعلقات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن ان دونوں نے زمانے کی پراوہ کیے بغیر محبت کی ایک نئی داستان رقم کر دی ہے۔

f2a697cdd2a59b822f4ad1bf3988555c


بھارتی میڈیا کے مطابق ملند نے اگلے برس 23سالہ گرل فرینڈ    کے ساتھ شادی کا اعلان کر دیا ہے ۔ اداکار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اور میری دیر ینہ دوست کی عمروں میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اب ہم اپنی محبت کو نام دے رہے ہیں اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

8eb6cbbaa3a6a065172b40a2cf44460a