ٹی 10 لیگ میں نو بال کر کے محمد عامر ایک بار پھر خبروں میں آ گئے

ٹی 10 لیگ میں نو بال کر کے محمد عامر ایک بار پھر خبروں میں آ گئے

لاہور: شارجہ میں ہونے والی مختصر ترین کرکٹ فارمیٹ ٹی 10 میں محمد عامر ایک بار پھر خبروں میں آ گئے ۔ محمد عامر نے  ٹی 10 لیگ کے ہر میچ میں وائیڈ اور نو بال کیے جس کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں اور کرکٹ حلقے ان کی نوبال پر سوالات اٹھا رہے ہیں ۔کرکٹ ماہرین اس بارے میں تجسس میں ہیں کہ کیا محمد عامر کی نو بالز روایتی تھیں یا نہوں نے جان بوجھ کر نوبالز کیے ؟

پختو نز کیخلاف میچ میں محمد عامر نے ایک وائیڈ بال کی،ٹیم سری لنکا سے میچ میں انھوں نے ایک وائیڈ اور ایک نوبال کردی، پنجابی لیجنڈز کیخلاف پلے آف میچ میں پیسر نے پھر وائیڈ کے بعد ایک نوبال کی جب کہ یہی شرح پہلی سیمی میں بھی برقرار رہی۔ نوبالز میں ان کا پیر تھوڑا بہت نہیں کریز سے کافی باہر رہا۔

  یاد رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس 2010میں بکی کے کہنے پر محمد عامر اور محمد آصف کی جانے والی دانستہ نوبالز نے اسٹنگ آپریشن میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔جس پر محمد عامر کو 5 سال کی پابندی کا سامنا بھی کر نا پڑا۔