2017 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا، گوگل نے فہرست جاری کردی

2017 میں پاکستانیوں نے کن شخصیات کو زیادہ سرچ کیا، گوگل نے فہرست جاری کردی

 لاہور:ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستانی اسٹارز نے سوشل میڈیا سے لے کر ٹی وی چینلز پر اپنے جلوے بکھیرے اور مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھائی اور لوگ انہیں گوگل سرچ انجن پر تلاش کیے بغیر نا رہ سکے۔رواں برس پاکستان میں گوگل پر سب سے زیادہ کن شخصیات کو سرچ کیا گیا۔

 نجی چینل کے ایک گیم شو سے شہرت حاصل کرنے والی فبیہا شیرازی کو گوگل پر سال 2017 میں سب سے زیادہ سرچ کیا گیا جس کی وجہ سے وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر قرار پائیں۔فبیہا شیرازی بطور ماڈل بھی پہچانی جاتی ہیں لیکن انہوں نے اتنی مقبولیت حاصل کرلی کہ اس سال پاکستان کی بڑی اداکاراو¿ں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی منفرد انداز کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی

دوسرے نمبر پر نوحہ خواں ندیم سرور رہے ، جنکے مداح سال بھر بار بار ، انٹر نیٹ پر انکا دیدار کرتے رہے۔تیسرے نمبرکرکٹر فخر زمان کا رہا جنہیں کرکٹ سیزن اور آف سیزن میں بار بار یاد کیا گیا۔چوتھے نمبر پر جس شخصیت کو پاکستانیوں نے بار بار ڈھونڈھنے کی کوشش کی وہ پاکستان کے حوالے سے متنازعہ بیان جاری کرنے والے بھارتی اداکار رشی کپور تھے۔

پانچویں نمبر پر  اداکارہ و ماڈل ردا اصفحانی کو بار بار سرچ کیا گیا ۔باکسر عامر خان اور انکی اہلیہ فریال کے جھگڑوں نے  پاکستانیوں کو اپنی طرف مبذول کرایا ، دونوں یکساں سرچ کیے گئے اور چھٹے نمبر پر آئے۔ساتویں نمبر پر پشاور زلمی کے بانی جاوید آفریدی رہے.آٹھویں نمبر پر نئے اداکار آحد رضا میر رہے ، جنہیں ٹی وی سیریل ‘یقین کا سفر ’ سے پزیرائی ملی۔نویں نمبر پر ہانیہ عامر رہیں،جنہیں لالی وڈ کی فلم ‘جانان’ سے شہرت حاصل ہوئی۔

خوبرو گلوکارہ مومنہ مستحسن نے تو گانے ‘آفریں آفریں’ سے ہی مداحوں کے دلوں میں اپنا گھر کر لیا تھا۔اس سال مومنہ مستحسن بی بی سی کی جانب سے جاری کردہ دنیا کی 100 با اثر خواتین کی فہرست میں سے ایک قرار دی گئیں۔اس کے علاوہ برطانوی میگزین کی جانب سے شائع کی گئی 50 پر کشش اور دل کش ترین خواتین فہرست میں بھی وہ 37 ویں نمبر پر با اثر فنکارہ قرار دی گئیں تاہم رواں برس گوگل پر سرچ کی گئی شخصیات کی اس فہرست میں انہوں نے 10 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔