انسٹا گرام پر چھٹیوں سے متعلق نئے فیچر متعارف

انسٹا گرام پر چھٹیوں سے متعلق نئے فیچر متعارف

کیلی فورنیا :فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام نے تہواروں اور چھٹیوں کیلئے نئے فیچرز متعارف کروا دیئے ۔

رپورٹس کے مطابق : انسٹاگرام کے ورژن 26میں چھٹیوں کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی گئیں ہیں۔ اپ ڈیٹ میں تین نئے فیسٹیول فلٹرز ہیں، جن میں فراسٹ گلاس ایفکٹ، ہالیڈے میک اپ اور گولڈ، سلور غباروں کے اوورلے کا فیچر ہے۔جلد ہی سٹیکر لائبریری بھی کرسمس اور دوسرے تہواروں کے لحاظ سے اپ ڈیٹ ہو جائے گی۔انسٹاگرام میں شامل کی گئی اپ ڈیٹ میں ایک اہم اضافہ سپر زوم ایفکٹ کے لیے نئی ساونڈز ہیں۔

صارفین اگلے دو ہفتوں میں انسٹاگرام پر اپ ڈیٹ کیے گئے سارے مواد کو دیکھ سکیں گے۔کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی سٹوریز میں ایموجی اور سٹیکر کے لیے ٹیکسٹ بیس سرچ فیچر متعارف کرانے والے ہیں۔شروع میں یہ فیچر صرف انگریزی زبان کے لیے ہی ہوگا۔اس سے پہلے انسٹاگرام میسجنگ کےلیے ایک الگ ایپلی کیشن ڈائریکٹ کے نام سے متعارف کرا چکا ہے۔