قومی اداروں کیخلاف شر انگیزی کا منصوبہ بنا تو سڑکوں پر ہوں گے : فواد چوہدری

قومی اداروں کیخلاف شر انگیزی کا منصوبہ بنا تو سڑکوں پر ہوں گے : فواد چوہدری


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی اداروں کیخلاف کسی شرانگیری کا منصوبہ بنایا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر ہوگی‘میاں صاحب عدالت میں قطری قطری کھیلنے کی بجائے اپنا اعمال نامہ پیش کرتے۔


تحریک انصاف کے قائمقام سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ عدالت پر میاں صاحب کے غصے کی وجہ مقدمے کا اختتامی مراحل میں داخل ہونا ہے ‘ میاں صاحب کے پاس اپنے دفاع میں اسکے علاوہ کہ تمہیں کیاکہنے کو کچھ نہیں، تین سو ارب روپوں کی چوری کے دفاع میں میاں صاحب نہ کہا کہ تمہیں کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اب اس کے بعد مقدمے کے انجام اور فیصلے کے خدوخال سمجھنا میاں صاحب کیلئے کتنا مشکل ہے۔ ادھر میاں صاحب کی سیاست کو شہباز شریف سے سخت خطرہ ہے، اب میاں صاحب شہباز شریف کو تو کچھ کہنے سے رہے، لے دے کے باقی قومی ادارے اور عمران خان ہی بچتے ہیں تو میاں صاحب ان پر بھڑاس نکالتے ہیں۔