امریکہ میں ٹرین حادثہ ، 6 جاں بحق ، 80 زخمی

امریکہ میں ٹرین حادثہ ، 6 جاں بحق ، 80 زخمی

واشنگٹن امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر نے کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرین حادثے کے نتیجے میں ایک بوگی آئی فائیو موٹر وے پر جا گری۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔اٹکمار ٹرین انتظامیہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹرین کو حادثہ واشنگٹن کی پیئرس کاو¿نٹی میں پیش آیا۔
امریکی حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ واشنگٹن کے ٹرانسپورٹ ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو کو ان کے پیاروں سے ملانے کے لیے کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 80 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد افراد اب بھی بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔