پاکستان سٹیل ملز میں بے ضابگیاں ٗ پی ٹی آئی نے نیب کو خط لکھ دیا

پاکستان سٹیل ملز میں بے ضابگیاں ٗ پی ٹی آئی نے نیب کو خط لکھ دیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان سٹیل ملز کی بندش میں کارفرما بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھ دیا۔


پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں صنعت و پیداوار کمیٹی کے چیئرمین اسد عمر نے چیئرمین نیب کو خط لکھا۔ اسد عمر نے خط میں کہا کہ گیس کی عدم فراہمی سے پاکستان کے سب سے بڑا صنعتی یونٹ بند ہوگیا، سٹیل ملز کی بندش سے قومی خزانے کو ماہانہ تقریبا ڈیڑھ ارب کے مالی نقصان کا سامنا ہے، باہر سے سٹیل منگوانے کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر غیر معمولی دبا بڑھ رہا ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی سے ملازمین سخت معاشی مشکلات کا شکار ہیں، صورتحال اس درجہ ابتر ہوچکی ہے کہ ملازمین میں خودکشی کارجحان پختہ ہورہا ہے، حکومتی عدم دلچسپی کا سال یہ ہے کہ کوئی بھی موزوں قدم اٹھانے کو تیار نہیں، صنعت و پیداوار کی کمیٹی کی جانب سے معاملے پر یکے بعد دیگرے طلب کئے گئے اجلاسوں میں حکومت کا جواب مختلف آپشنز زیر غور ہیں سے آگے نہیں بڑھ پایا۔

خط میں لکھا گیا کہ 13 جولائی 2017 کے اجلاس میں کمیٹی نے معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کے سپرد کرنیکا فیصلہ کیا۔ کمیٹی کی رائے میں ریفرنس کے ذریعے نیب سے کئی اہم پہلوئوں پر تحقیقات کیلئے معاونت طلب کی جانی چاہئے۔ خط کے مطابق نیب تحقیق کرے کہ سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کیوں منقطع کی گئی جبکہ یہ حکومت ہی کے زیر انتظام دو اہم اداروں کا معاملہ ہے۔