ایٹمی پاکستان بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے : کیپٹن (ر) صفدر

ایٹمی پاکستان بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے : کیپٹن (ر) صفدر


اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد (ر)کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا آج عدالتی پیشیاں بھگت رہا ہے۔


عدالت آمد پر میڈیا سے گفتگو میں (ر)کیپٹن صفدر کاکہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے، ایٹمی پاکستان بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں کھڑا ہے، نوازشریف 2018 میں پھر جیتیں گے، کپتان صاحب پھر گلیوں میں کھیلتے نظر آئیں گے، سیاست دان کو عدالت کی کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ عدالتی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ ان عدالتی فیصلوں کا یہ حال ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا نواز شریف آج عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہا ہے۔