نواز شریف کو نشانہ اور عمران خان کو رعایت دی جارہی ہے، خواجہ سعد رفیق

نواز شریف کو نشانہ اور عمران خان کو رعایت دی جارہی ہے، خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور   راہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف کو نشانہ اور عمران خان کو رعایت دی جارہی ہے، فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کو   5 سال سے پہلے کے جرم کی رعایت دی گئی، ایسے فیصلے عدالتوں پر سوالیہ نشان چھوڑتے ہیں، ایک ہی طرح کے دو کیسز   پر دو مختلف فیصلوں پر حیرت ہوئی،   کیا اچھے بابا ایسے فیصلے کرتے ہیں، اگر ایسے فیصلے بابے کرتے رہے تو ان پر تنقید ہوتی رہے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ ن کے راہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی جنگ عدالتی ایوانوں میں نہیں لڑی جانی چاہیے، ایک نئے لیڈر سیاسی جنگ مسلسل عدالت لیکر گئے، عدالت خود کچھ نہیں کرتی لوگ عدالت جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں مخالف لیڈروں کے خلاف عدالت گئے تھے ، یوسف  رضا گیلانی کی نااہلی کے فیصلے کو   میں نے قبول نہیں کیا تھا، اب نواز شریف کی نااہلی کو بھی قبول نہیں کروں گا، عدالت میں دو ایک جیسے کیسز کے مختلف فیصلوں پر حیرت ہوئی، عدالت کے بینچ بھی مختلف تھے لیکن فیصلے وہی آئے جس پر حیرت ہوئی۔

سعد رفیق نے کہا کہ بابوں کی عدالت ہونی چاہیے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اچھے بابا ایسا فیصلہ کرتے ہیں، کیا اچھے بابو کو انصاف نہیں کرنا چاہئے، اگر ایسے فیصلے بابے کرتے رہے تو پھر تنقید ہوتی رہے گی، نواز شریف کو نشانہ اور عمران خان کو رعایت دی جارہی ہے، ایسے فیصلے بعض اوقات اداروں پر سوالیہ نشانات چھوڑتے ہیں، عمران خان صاحب کے فارن فنڈنگ کیس میں پچھلے 5 سال کے جرم کو نہیں مانا جارہا۔ یہ ریلیف کیوں دیا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں