ہواوے کا ”انجوائے 7 ایس “ سمارٹ فون منظر عام پر آگیا

ہواوے کا ”انجوائے 7 ایس “ سمارٹ فون منظر عام پر آگیا

شنگھائی:معروف چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز نے اپنا نیا سمارٹ فون ”ہواوے انجوئے 7ایس “ متعارف کروا دیا ، جو تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے دو ورژن میں دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق ہواوے کا یہ سمارٹ فون کا ڈسپلے 5.65 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس (2160x1080) کے ساتھ ہے، جس میں فلیگ شپ فونز کی طرح 18:9 کا ریشو دیا گیا ہے، یعنی بیزل کافی حد تک کم ہیں۔ اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس میں روایتی فیچرز جیسے وائی فائی، بلیوٹوتھ، فور جی ایل ٹی ای سپورٹ، جی پی ایس، ڈوئل سم اور مائیکرو یو ایس بی پورٹ وغیرہ موجود ہیں۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا کیرین 659 پراسیسر ہے جو کہ 2.6 گیگا ہرٹز کی طاقت رکھتا ہے۔فون میں بیک پر ایک تیرہ میگا پکسل جبکہ دوسرا دو میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ آٹھ میگا پکسل کا ہے جبکہ 3000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے لیے سپر چارج ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔اس فون کو فی الحال چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اس کا تھری جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورڑن 1499 چینی یوآن (لگ بھگ 25 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہوگا جبکہ فور جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کو پسند کرنے پر 1699 یوآن (28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنے ہوں گے۔