پسند کی شادی نہ ہونے پر دولہا نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خود کشی کر لی

پسند کی شادی نہ ہونے پر دولہا نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خود کشی کر لی

کامونکے: پسند کی شادی نہ ہونے پر دولہا  نے چوتھے روز  ٹرین کے سامنے لیٹ کر خود کشی کر لی، شادی والاگھرخوشیوں کی بجائے ماتم میں تبدیل ہو   گیا۔

  بتایاگیاہے کہ محمد نگر ٹبہ کے رہائشی محمد شریف کے تئیس سالہ بیٹے محمد سفیان کی منگنی کچھ عرصہ قبل نو احی علاقہ واہنڈو  میں ہو ئی تھی  کہ اہل خانہ چند روز قبل شادی کی تا ریخ طے کرنے واہنڈو گئے جہاں لڑکی والوں نے شادی سے انکار  کر دیا جس پر محمد شریف نے اپنے عزیز و اقارب میں عزت و و قار  برقرار رکھنے کے لیے 4 روز  قبل اپنے بیٹے سفیان کی شادی لاہور میں کر دی۔

سفیان کو منگنی ٹوٹنے کا غم تھا اور گذشتہ روز مکلاوہ سے واپس گھر   آیا اور  پسند  کی شادی نہ ہونے کے غم میں منڈیالہ روڈ  ریلوے پھاٹک کے قریب  کراچی سے  پشاور جانے والی عوامی ایکسپریس ٹرین کے سامنے لیٹ کر خود کشی کر  لی، جس کی نعش پولیس نے قبضہ میں لیکر ہسپتال پہنچا دی ہے۔سفیان کی خود کشی  کی اطلاح گھر  پہنچتے ہی شادی والے گھر  میں کہرام مچ  گیا۔

پولیس نے بتایا   کہ وہ اس پہلو   پر بھی تفتیش کر  رہے ہیں کہ سفیان کو  خودکشی پر مجبور   کر کے اس کا  قتل  کیا   گیا ہے۔