میاں صاحب کہیں نئی جماعت تو نہیں بنانے جا رہے ؟ سید خورشید شاہ

میاں صاحب کہیں نئی جماعت تو نہیں بنانے جا رہے ؟ سید خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا تحریک عدل کا اعلان سمجھ سے بالا تر ہے ۔ میاں صاحب کہیں پاکستان تحریک انصاف کے مقابلے میں نئی جماعت پاکستان تحریک عدل بنانے تو نہیں جا رہے ہیں ۔ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ناگزیر ہے ۔ علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے معاملات پر مشترکہ اجلاس ہونا چاہیے ۔


منگل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ عسکری قیادت کی طرف سے پارلیمنٹ میں پہلے بھی بریفنگ ہو چکی ہے ۔ 2009-10 ء میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عسکری قیادت موجود تھی ظاہر ہے کہ پارلیمنٹ بالا دست ہے تمام ادارے اس کے ماتحت ہیں ۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کوئی ٹکراؤ نہیں ہے ۔ حکومت اور اداروں میں ضرور ایسی صورتحال ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے اہم بین الاقوامی ایشوز چین امریکا کے حوالے سے بھی معاملات ہیں ۔ نئی نئی باتیں سامنے آ رہی ہیں ۔ سانحہ چرچ بھی ہوا ہے ۔ مشترکہ اجلاس طلب کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے اور انتخابات مقررہ وقت پر ہوں ۔