عمان ایئر لائن کو دنیا کی بہترین ہاسیٹیلٹی سروس کا اعزاز بھی مل گیا

عمان ایئر لائن کو دنیا کی بہترین ہاسیٹیلٹی سروس کا اعزاز بھی مل گیا

کراچی: سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے "دنیا کی بہترین اکانومی کلاس" کے ساتھ "دنیا کی بہترین ہاسپٹیلٹی سروس"کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ۔

عمان ایئرکو ان دونوں اعزازسے گزشتہ ہفتے ویتنام میں منعقدہ "دی ورلڈ ٹریول ایوارڈ"کی تقریب میں نوازہ گیا۔عمان ایئر کی جانب سے یہ دونوں ایوارڈ تقریب میں موجود عمان ایئر کے قائم مقام ریجنل وائس پریزیڈنٹ برائے مشرق بعید حما د الہرتھی نے وصول کیے ، سال2017عمان ایئر کے لیے خوش بختی کا سال واقع ہوا ہے، اس سال کے دوران میں عمان ایئر کو ورلڈ ٹریول ایوارڈ سمیت دنیا کی نامور اور معروف آرگنائزیشنز نے مختلف تعریفی اسناد اور اعزازات سے نوازہ ہے، اور عمان ایئر کو دنیا کی بہترین ایئرلائن کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

رواں سال کے دوران ہی عمان ایئرکو ورلڈ ٹریول ایوارڈز 2017برائے مشرق وسطیٰ میں مشرق وسطیٰ کی نمایاں بزنس کلاس، اور مڈل ایسٹ کی بہترین اکانومی کلاس ایئرلائن کے ناموں سے نوازہ گیا ہے۔