آئی فون ایکس میں خامیاں بیشمار، صارفین پریشان

آئی فون ایکس میں خامیاں بیشمار، صارفین پریشان

نیویارک: ایپل کے نئے آئی فون ایکس میں خامیاں بیشمار، صارفین پریشان۔

برطانوی ویب سائٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے کہ ایپل آئی فون ایکس کی بیٹری نا تو دیر تک چلتی ہے اور نا ہی یہ ماڈل پائیدار ہے۔ آئی فون ایکس کو استعمال کرنے میں کافی احتیاط کرنی پڑتی ہے، یہ دیکھنے میں بے حد شاندار ہے اور اس کا کیمرا بہترین ہے لیکن شیشے سے بنی اس کی نازک سکرین اور پیچھے کی باڈی انتہائی نازک ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون ایکس کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ ہرحال میں اس کا کور استعمال کیا جائے تاکہ غلطی سے اگر فون گر بھی جائے تو کِرچی کِرچی ہونے سے بچ جائے۔
اس کے کلر ڈسپلے سکرین اور برائٹنس قابل ستائش ہے لیکن یہ ماڈل پائیداری میں چوک گیا ہے اور اگر اس کا موازنہ آئی فون کے پچھلے ماڈلز سے کیا جائے تو آئی فون 7 اور 7 پلس اس ماڈل سے زیادہ پائیدار ہیں۔