آنیوالے 30 سال میں آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہو گا : اقوام متحدہ

آنیوالے 30 سال میں آبادی میں بے تحاشا اضافہ ہو گا : اقوام متحدہ

کراچی:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے عالمی خوراک نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 30 سال میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی آبادی میںبے تحاشہ اضافہ ہوگا، جس وجہ سے خوراک کی زیادہ ضرورت پڑے گی، اس لیے پاکستان کو ابھی سے ہی اپنے زراعتی نظام کو بہتر بناکر خوراک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، کیوں کہ پاکستان ایک اہم زرعی ملک ہے۔


عالمی ادارے نے کہا کہ خالص اور بیماریوں سے پاک بیج کی فراہمی آبادی کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق 2050تک آبادی کے بڑھنے سے خوراک کی طلب میں اضافہ ہو جائے گا، اس کے لیے پائیدار زرعی اقدامات کی ضرورت ہے۔


ماہرین کے مطابق پاکستان زراعت کے اعتبار سے بہت اہم ملک ہے، بیج کو بہتر طریقے سے استعمال کر کے اور جدت اپنا کرمعیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے،آبادی کی افزائش، سکڑتا زیرکاشت رقبہ، آبی وسائل کی قلت ایسے مسائل ہیں جو پاکستان میں خوراک و زراعت کے لیے پودوں کے جینیاتی وسائل کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔