امریکی نائب صدر نے احتجاج کے خدشے پر مشرق وسطیٰ کا دورہ ملتوی کردیا

امریکی نائب صدر نے احتجاج کے خدشے پر مشرق وسطیٰ کا دورہ ملتوی کردیا


واشنگٹن:امریکی نائب صدر مائیک پنس نے احتجاج کے خدشے کی وجہ سے دوسری مرتبہ اپنا دورہ مشرقی وسطی ملتوی کردیا۔


تفصیلات کے مطابق فلسطینی حکام نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے بعد امریکی نائب صدرمائیک پنس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔مصر کے قبطی چرچ اور الازہر یونیورسٹی کے سربراہوں نے بھی نائب امریکی صدرسے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مائیک پینس نے اپنا دورہ ایسے وقت ملتوی کیا جب امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دباو کا سامنا ہے۔


نائب صدرسے پوچھا گیا کہ کیا دورے کو ملتوی کرنے کی وجہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر دنیا بھر سے آنے والا سخت ردعمل ہے، تو ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ اسرائیل سمیت مشرقی وسطیٰ کا دورے کریں گے اور صدر ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق بھی کریں گے۔