سام سنگ کے ڈوئل سیلفی کیمرہ فون A8 اور A8+ متعارف

سام سنگ کے ڈوئل سیلفی کیمرہ فون A8 اور A8+ متعارف

سیﺅل : جنوبی کوئین کمپنی سام سنگ نے خاموشی سے منگل کو اے سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز گلیکسی اے ایٹ (2018) اور اے 8 پلس (2018) متعارف کرادیئے ہیں۔یہ سام سنگ کے پہلے فونز ہیں جن کے فرنٹ میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔
فیچرز کے لحاظ سے گلیکسی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ سے کچھ زیادہ پیچھے نہیں، جبکہ قیمت میں 50 فیصد سے زیادہ سستے ہیں۔اس کے فرنٹ پر سولہ میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا کیمرہ موجود ہے جو کہ دھندلے پس منظر والی تصاویر لینے میں مدد دیتے ہیں، جیسا آئی فون میں ہوتا ہے۔اسی طرح بیک پر سولہ میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ان فونز میں ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ کی طرح انفٹنی ڈسپلے ڈیزائن دیا گیا ہے، یعنی زیادہ اسکرین اور بہت کم بیزلاے ایٹ 5.6 انچ ڈسپلے کے ساتھ ہے جبکہ اے اے 8 پلس کی اسکرین 6 انچ کی ہے، دونوں میں 1080x2220 پکسل سپر امولیڈ ڈسپلے ہے۔

یہ فون بھی ایس ایٹ اور نوٹ ایٹ کی طرح واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ ہے، تاہم کمپنی نے اس میں اینڈرائیڈ اوریو کی بجائے اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا ہے۔فون میں اوکٹا کور 2.2 گیگا ہرٹز پرسیسر دیا گیا ہے جبکہ اے ایٹ میں فور جی بی ریم اور اے ایٹ پلس میں سکس جی بی ریم دی گئی ہے۔دونوں فونز میں 32 سے 64 جی بی اسٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے، یو ایس بی سی اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔یہ فون اگلے مہینے صارفین کو دستیاب ہوں ۔