نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان

نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ ہونے کا امکان
نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پیر کے روز اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز میں آج فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے گزشتہ روز فریقین کو آج کے لیے قانونی نکات پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ فریقین مجھے ہر صورت بدھ کو ایک بجے تک فری کر دیں۔


نیب پراسیکیوٹر اصغر اعوان نے گزشتہ روز اپنے حتمی دلائل مکمل کیے۔ اس سے قبل نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے پیر کے روز اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں احتساب عدالت کو فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ 24 دسمبر تک سنانا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو اقتدار سے الگ ہونا پڑا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں شریف خاندان کے خلاف نیب کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔