ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار

ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر برقرار
کیپشن: فوٹو بشکریہ میٹ آفس ڈاٹ جی او وی ڈاٹ یو کے آٖیشل پیج

لاہور: ملک بھرمیں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی علاقہ جات میں پارہ صفر سے نیچے آگیا ہے۔پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہری ٹھٹھرنےلگے ہیں۔

گلگت بلتستان میں پہاڑو پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب اورخیبر پختونخوا کے بیشتر شہردھند کی لپیٹ میں ہیں،موٹروے ایم ون پر شدید دھند ،حدنگاہ کم ہونے کے باعث ایم ون پشاور سے رشکئی تک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔

ساہیوال سے اوکاڑہ تک بھی دھند کا راج  رہا ۔ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔