بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 شہری زخمی
کیپشن: پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے راولا کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر فائرنگ کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں 16 سالہ محمد عدنان اور 47 سالہ محمد رشید شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں۔

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں