پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: فوٹؤ سوشل میڈیا فیس ۔۔۔۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا

لاہور: پنجاب حکومت کا بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے بسنت منانے کے اعلان کے بعد اس کے خلاف  بڑا اقدام اٹھا تے ہوئے  وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے لاہور ہائی کورٹ میں فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے ۔ صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا۔ڈور پھرنے کے واقعات سے بے شمار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان پہنچا تھا۔

صفدر شاہین پیرزادہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ کوئی بھی ایسی تفریح جو انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے. 

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے فروری کے دوسرے ہفتے میں بسنت منانے کا اعلان کیا تھا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  ان کا کہناتھا کہ  ثقافتی حلقوں کی جانب سے بسنت منانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا ، اب بسنت کو فروری کے دوسرے ہفتے میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نھوں نے کہا کہ لاہور کی سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد لاہور سمیات پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کو عروج دینے کے لیے بسنت منانے کا مطالبہ کر رہی ہے جس پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بسنت کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تجاویز مرتب کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ ایک ہفتے کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔