خاتون نے سابق منگیتر کے 2 بچوں کو قتل کر دیا

خاتون نے سابق منگیتر کے 2 بچوں کو قتل کر دیا
کیپشن: پولیس کے مطابق ملزمہ نبیلہ کی چند سال قبل بچوں کے باپ شکیل سے منگنی ہوئی جو بعد میں ٹوٹ گئی۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

شیخوپورہ: شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں میں منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لئے خاتون نے سابق منگیتر کے 2 معصوم کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔ملزمہ نبیلہ نے بدلہ لینے کے لئے 2 سال کی خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو جو اپنی نانی کے گھر آئے ہوئے تھے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے انہیں اغوا کیا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔

بچوں کی لاشیں ایک گھر میں چھپا رکھی تھیں اور ملزمان لاشیں نہر میں پھینک رہے تھے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نبیلہ کی چند سال قبل بچوں کے باپ شکیل سے منگنی ہوئی جو بعد میں ٹوٹ گئی۔ ملزمہ نے رنج اپنے دل میں رکھا اور اپنے موجودہ منگیتر اور ساتھی سے مل کر بچوں کو اغواء کیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بچوں کی لاشیں نہر سے نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سرچ آپریشن کیا گیا۔