امید ہے میرے ساتھ انصاف ہو گا، نواز شریف

امید ہے میرے ساتھ انصاف ہو گا، نواز شریف
کیپشن: اختیارات کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا اور اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے، نواز شریف۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے میرے ساتھ انصاف ہو گا کیونکہ قوم کی دعائیں ہر قدم پر میرے ساتھ رہیں۔مجھ پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اختیارات کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا اور اپنا فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان سےدہشتگردی اور مہنگائی کا خاتمہ کیا جبکہ پاکستان کے عوام کی خدمت کی اور اس پرخوشی ہے لیکن یہ کیس کیا ہے کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔

خیال رہے احتساب عدالت نے آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنسز پر فریقین وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔