حکومت کا بیرون ملک پاکستانیوں کو  3 بلین ڈالر کے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ

  حکومت کا بیرون ملک پاکستانیوں کو  3 بلین ڈالر کے بانڈز فروخت کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ: دان ٹوڈے انسٹاگرام اکائونٹ

اسلام آباد:وفاقی  حکومت نےملک کی  مالی حالات بہتر کرنے کیلئے ایک بار پھر  سمندر پار  پاکستانیوں کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں بیرون ملک  پاکستانیوں  کو 3 بلین ڈالر کے بانڈز فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔ 


تفصیلات کے مطابق یہ بانڈز اسی مہینے کے آخر یا پھر اگلے سال جاری کردیا جائے گا۔ اس تجوبز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لئے علیحدہ سے انویسٹمنٹ بینک بنا دیا جائے۔ ملکی برآمدات پچھلے سال کے پہلے 6 ماہ میں 9.21 بلین ڈالر تھی جو کہ صرف 24 ملین ڈالر اس کے پچھلے سال سے بہتر تھی لیکن ماہانہ محض 2 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اس سال پہلے 6 ماہ میں 9 بلین ڈالر ترسیلات زر بیرون ملک پاکستانیوں سے حاصل ہوئی جو کہ پچھلے سال انہی حالات سے ایک ارب ڈالر زیادہ ہیں۔ 


یاد رہے کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی بیرونی ممالک میں قیام پذیر ہیں ان میں سے اچھے خاصے دولت مند ہیں جو پاکستان کے لئے ہر وقت بے چین رہتے ہیں اور ملک کیلئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔