روز مرہ زندگی میں استعما ل ہونے والے گوگل کے 5 اہم فیچرز

روز مرہ زندگی میں استعما ل ہونے والے گوگل کے 5 اہم فیچرز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گوگل پلیکس اکائونٹ

 گوگل روزمرہ زندگی کے ہر شعبے میں آپ کو سہولت فراہم کرتا ہے، گوگل نے کچھ ایسے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں جو  ہر جگہ  آپ کی رہنمائی کرتے ہیں، سمارٹ فون  تک رسائی کے بعد  صارف کو گوگل  کیچن سے لیکر اس کے  کمرے تک مدد دیتا ہے، اس طرح سمارٹ فون صارفین گوگل کی کچھ اہم کمانڈز سے اپنی روز مرہ زندگی میں کافی حد تک مدد  لے سکتے ہیں۔ 

صارفین کو  صرف " ہائے   گوگل"   کہنا ہے اور  گوگل صارف کی  مدد  کو پہنچ جائے گا، ایسی بہت سی کمانڈز  ہیں جن کو استعمال میں لا کر صارفین بے حد فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔


موسم کا حال:

گھر سے باہر نکلتے وقت موسم کا حال معلوم ہونا بہت ضروری ہے،  اس میں گوگل کی سادہ سی کمانڈ صارفین کے لیے ہیلپ فل ثابت ہو سکتی ہے، جب آپ صبح بیدار ہوں تو ہائے گوگل کہہ کر گوگل سے پوچھیں کے  آج موسم کیسا ہے؟  تو گوگل ناصرف آج کے موسم بلکہ آنے والے کل کے موسم کے بارے میں بھی وضاحت کر دے گا ۔ 

دنیا سے باخبر :

دنیا ایک گلوبل ویلیج بن چکی ہے، دنیا   کی خبروں سے باخبر  رہنے کے لیے گوگل نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک فیچر متعارف کروا  رکھا ہے، صارفین  گوگل نیوز ریڈر پر کلک کر  کہ  گوگل ہوم ایپس پر آپ اپنے سمارٹ فونز پر جو دنیا بھر میں خبروں کے ذرائع حاصل کر سکتے ہیں، نیوز پر ٹیپ کر کہ آپ دنیا بھر کی خبروں سے با خبر رہ سکتے ہیں ۔


ریمائنڈر :

گوگل شروع میں ریمائنڈر سیٹ کو  لانچ کرنے میں ناکام رہا لیکن اب اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے، اب  گوگل صارفین  کچھ بھی ریمائنڈ  کروانے کے لیےگوگل کی مدد لے سکتے ہیں، صارفین کو  اب  صرف اتنا   کہنا ہے کہ گوگل 'ریمائنڈ  می' اور جس ایونٹ کو ریمائنڈ رکھنا چاہتے ہیں اس کی تفصیل گوگل کو بتانی ہے۔ 

کیکولیٹر :

 حساب کتاب کرنے کے لیے کیلکو لیٹر  کی ضرورت نہیں ہے، اب گوگل صارفین کو اپنا کیلکولیٹر خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ گوگل  اب ناصر ف  اعداد و شمار کی جمع تفریق کےلیے گوگل کیلکولیٹر  استعمال کر سکتے ہیں بلکہ صارفین گوگل کو  پرابلم  بتا  کر  اس کا  حل حاصل  کر  سکتے ہیں۔ 


اپائنٹمنٹ کیلنڈر :

اپائنٹمنٹکے لیے کیلنڈر بنانا  ایک مشکل کام تصور  کیا جاتا تھا، لیکن گوگل ہوم نے صارفین کا یہ مسئلہ حل کر دیا ہے، صرف آپ  کو  گوگل کو بتانا ہے کہ وہ آپ کے لیے کیلنڈر  یا  ایسا ہی ملتا جلتا  کوئی شیڈول جاری کر دے۔  گوگل صارف سے ٹائٹل، ٹائم اور  تاریخ پوچھے گا، اس کے بعد صارف کا  کیلنڈر  تیار ہو جائے گا ۔