زرین خان کو مداحوں نے گھیر لیا ، غیر اخلاقی حرکات ، اداکارہ کی تھپڑوں کی بارش

 زرین خان کو مداحوں نے گھیر لیا ، غیر اخلاقی حرکات ، اداکارہ کی تھپڑوں کی بارش
کیپشن: image by facebook

اورنگ آباد: بالی ووڈ  اداکارہ  زرین خان کو   اورنگ آباد  آمد مہنگی پڑ گئی، اداکارہ تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے باہر نکلیں تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کو گھیر لیا اور ان کو چھونے کی کوشش کی، مداحوں کی جانب سے غیر اخلاقی حرکات پر اداکارہ غصے میں آ گئیں اور مداحوں پر تھپڑوں کی بارش  کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، بالی وڈ سٹار  زرین خان اورنگ آباد میں تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے لیے گاڑی کی طرف بڑھنے لگیں تو مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کو گھیر لیا، اس دوران اداکارہ نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو متعدد لوگوں نے آگے بڑھ کر ان کو چھونے کی کوشش کی تو اداکارہ غصے سے چلائیں جب وہ باز نہ آئے تو اداکارہ نے ان افراد پر تھپڑوں کی بارش شروع کر دی۔

اداکارہ راستہ بناتے ہوئے گاڑی کی جانب بڑھیں، اس موقع پر اداکارہ نے پولیس کو کال کی جس نے بروقت موقع پر پہنچتے ہوئے معاملے  کو  مزید  بگڑنے سے بچا لیا، پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا ۔ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے۔