سعودی عرب نے تارکین وطن کی ویزا فیس میں اضافے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی

سعودی عرب نے تارکین وطن کی ویزا فیس میں اضافے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی
کیپشن: image by facebook

ریاض : سعودی عرب نے غیر ملکی تارکین کی ویزا  فیس میں اضافے کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے، سعودی وزیر معاشیات نے کہا ہے کہ غیرملکی تارکین کی ملازمت اور ویزا فیس میں اضافے سے متعلق نئی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی کا  کوئی امکان نہیں ہے، آئندہ برس تیل کی قیمتوں کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر معیشت محمد الجدان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی تارکین کے لیے ویزا فیس پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی اور نہ مستقبل میں ایسا کوئی امکان ہے  بلکہ فیسوں میں اضافہ اگلے سال سے لاگو  ہو گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا   کہ غیر ملکی تارکین کو ملازمت دینے کے حوالے سے نجی طبقے نے فیسوں میں اضافے کی لابنگ  کی تھی جس کو یکسر مسترد کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکومت نے غیر ملکی تارکین کی ملازمت اور ویزا فیس کے حوالے سے پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، فیس میں کئے گئے اضافے میں کسی قسم کی  کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ برس تیل کی قیمتوں کو بھی برقرار رکھا جائے گا اس میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔