امریکی فوج کی شام سے واپسی شروع ، مکمل انخلا میں سو روز لگیں گے

امریکی فوج کی شام سے واپسی شروع ، مکمل انخلا میں سو روز لگیں گے
کیپشن: image by facebook

دمشق :امریکی فوج کی شام سے واپسی شروع ہوگئی ، مکمل انخلا میں سو روز تین مہینے کا وقت لگے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ حکام نے آگاہی دی ہے کہ امریکی افواج نے شام میں کامیابی سے دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کا خاتمہ کر دیا جس کے بعد فوج کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

فوج کے شام سے مکمل انخلا میں سو روز کے قریب وقت لگ سکتا ہے ۔امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے جنھوں نے شام کے اکثریتی حصے کو دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ سے خالی کرایا ہے ، امریکی حکام ابھی بھی امریکی فوجیوں کی کچھ تعداد شام میں رکھنے کے حق میں ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے ۔

پینٹاگون نے اب تک اس صورتحال پر تبصرہ نہیں کیا تاہم رپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم جو کہ آرمڈ سروسز کمیٹی کی رکن بھی ہیں، کہتی ہیں کہ یہ اقدام 'اوباما جیسی غلطی ہے'۔ بشار الاسد پر شام کی سات سالہ خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار استمعال کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔

ان سات سالوں میں تقریباً پانچ لاکھ شامیوں نے اپنی جان کھوئی ہے اور تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ ایسی حالت میں ہیں کہ انھیں انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے ،  شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کا ردِعمل ان مظاہرین کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرنا تھا۔

اسی دوران ملک میں جہادی ملیشیاؤں نے بھی فروغ پایا اور حکومتی ردعمل سخت تر ہوتا گیا۔ خطے میں موجود مختلف ممالک امریکہ اور روس سب نے اس جنگ میں اپنے مفادات کے لیے کام جاری رکھا ہوا ہے اور اس کی وجہ سے یہ جنگ انتہائی پیچیدہ اور خطرناک ہو گئی ہے۔