کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: پاکستان اور اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور بیمار عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکن ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے اور زخمی کسن رجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر لستھ امبلدینیا کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔