پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، ترجمان پاک فوج
کیپشن: پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے بھارت کے آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات شہریت کے متنازع قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

82dd8143c823614b8f366fe66439c5ae

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارت کی طرف سے جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی اور پٹنا سمیت دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس اور اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھی شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہروں میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس قانون کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

مظاہروں کو روکنے کے لیے مودی سرکار نے کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے لیکن اس کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس صورت حال میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے اشتعال انگیز بیانات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔